Trending Now

9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی عبوری ضمانتیں بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور: کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہائوس سمیت 9 مئی کو جلائو گھیرا ئوکے مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے 9 مئی کو جناح ہائوس حملے سمیت دیگر 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر جناح ہائوس حملہ و دیگر 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔

Read Previous

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

Read Next

وڈیوز بنانے کی خاطر ڈکیتیاں و چوریاں کرنے والا ٹک ٹاکرز کا گروہ گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *