نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے اپنے ایک حالیہ بیان میں ویمنز کرکٹ ٹیم کیلئے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان وومن کرکٹرز اور انکے اہلِ خانہ کو کامیابی پر مجھ سمیت قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ویمن کرکٹ ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیویز کو لگاتار دوسرے میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے دوسرے میچ میں 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز میں 2-0 برتری حاصل کرلی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری میچ 9 دسمبر کو کوئینز ٹاون میں کھیلا جائے گا۔