عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب رکھنے کے کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر علی امین گنڈاپور کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹراور تفتیشی افسر کیس ریکارڈ کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے تاہم علی امین گنڈا پوراور ان کے وکیل راجہ ظہورالحسن پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کومسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیدیا ، عدالت نے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔