لاہور کے مختلف علاقوں میں 29 غیر قانونی چنگ چی باڈی بنانے والی فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق بغیر لائسنس چنگچی رکشوں کی باڈی بنانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ غیر قانونی کام میں ملوث 8 افراد گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس اور منظوری چنگچی رکشوں کی باڈی بنانا غیر قانونی ہے۔ موٹر سائیکل کو غیر قانونی طور پر سواری رکشہ یا لوڈر بنانے کی اجازت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے غیر رجسٹرڈچنگ چی رکشے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فیصلے کے مطابق پنجاب بھر میں چنگچی رکشہ کی رجسٹریشن، کمپنیوں کو ریگولرائز کیا جائے گا جبکہ رجسٹرڈ نہ ہونے والے چنگچی رکشوں کو پہلے بڑے شہروں سے نکالا جائے گا۔