ملک کے نامور کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکاراستاد حسین بخش گلو طویل عرصے سے بیمار تھے۔
ن کی عمر 75 سال تھی۔ حسین بخش گلو کلاسیکی موسیقی کے مشہور شام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔
استاد حسین بخش گلو لاہور میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے وابستہ تھے۔
یاد رہے چند روز قبل نامور گائیک استاد بدر الزمان بھی انتقال کر گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق استاد بدر الزمان عرصہ دراز سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
ان کی نماز جنازہ ٹاؤن شپ لاہور کے مقامی پارک میں ادا کی گئی جس میں فنکاروں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
استاد بدرالزمان نےاپنے گائیکی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، کلاسیکل گائیکی میں وہ ایک استاد کا درجہ رکھتےتھے۔