ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انڈر گریجوایٹ پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے مطالعہ پاکستان کا لازمی مضمون ختم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نئی انڈر گریجوایٹ پالیسی جاری کر دی جس میں پاکستان سٹڈیز کو لازمی مضمون کے طور پرنئی سکیم آف سٹڈیز 2023 سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اب بی اے، بی ایس سی تمام آنرز ڈگری پروگرام میں مطالعہ پاکستان نہیں پڑھایا جائے گا۔
فیصلے پر فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹڈیز گریجوایٹ سطح پر گزشتہ کئی دہائیوں سے پڑھایا جارہا۔
پاکستان سٹڈیز کوکسی اور مضمون سے بدلنے سے قومی جذبات کے بارے میں حساس خدشات پیدا ہوئے ہیں، ایچ ای سی انڈر گریجویٹ سطح پر پاکستان سٹڈیز کی حیثیت کو لازمی مضمون کے طور پر بحال کرے۔
دوسری جانب ترجمان ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جامعات پالیسی کی پابند نہیں ہیں۔