آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے پہلے قومی وکٹ کیپر سرفراز احمد اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کے درمیان تکرار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کینبرا میں تربیتی سیشن کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور سعود شکیل کے درمیان بحث ہوئی۔ سعود شکیل نے سرفراز سے سوال کیا کہ ’میں کب تک آپ کے کام آتا رہوں گا؟‘
جس پر سرفراز احمد نے کہا کہ میرے تو کوئی کام نہیں آؤ گے بھائی پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے تو آپ سے کہا ہی نہیں ہے کہ تبادلہ کرلیں میں نے جس سے تبادلہ کرنا تھا کرلیا ہے۔
سعود شکیل کہتے ہیں کہ میں نے آپ سے تبادلہ تو کیا تھا، سرفراز بولے کہ میں نے آپ سے کوئی تبادلہ نہیں کیا ہے۔