Trending Now

حکومت کا جان شیر خان کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان

 پشاور: نگران حکومت نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان اور اُن کی اہلیہ کے علاج کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

نگران حکومت کا کہنا ہے کہ جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے علاج کے لیے تاحیات امداد دی جائے گی، جان شیر کے لیے امدادی کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  8 مرتبہ کے عالمی چیمپئن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ شپ جیتنے والے جان شیر خان پُراسرار اور نایاب بیماری پارکنسن کا شکار ہیں جس کا پاکستان میں فی الحال علاج ممکن نہیں ہے۔

عالمی طبی ماہرین بھی بس ادویات کے ذریعے وقت کو دھکا دے رہے ہیں کیونکہ علاج کے معاملے میں عالمی سطح پر بھی کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے۔

Read Previous

بلاک بسٹر ’انیمل‘ میں کم اسکرین ٹائم ملنے پر بوبی دیول کا بیان سامنے آگیا

Read Next

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے جرمانوں میں بھاری اضافہ کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *