Trending Now

ایس23 کو بھول جائیں، نیا ماڈل دھوم مچانے کےلیےتیار

کیلیفورنیا: سام سنگ کے ماڈل  ایس 23  کوبھول جائیں اب سام سنگ کا نیا ماڈل  ایس 24  اگلے برس مارکیٹ میں متعارف کرایاجارہا ہے۔ اس کے فیچرز سب کو حیران کردیں گے۔ اس کا کیمرے کے بارے میں تو کہاجارہا ہے کہ یہ بہت بہترین ہے۔

اس کے ڈیزائن میں بھی تھوڑی بہت تبدیلی کی گئی ہے۔  ونڈوز رپورٹ میں ٹیم نے اس کے فیچرز اور تصاویر اپ لوڈ کردی ہیں۔اس کو دیکھ کر شائقین نئے ماڈل کی لانچنگ کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔اس کا ڈسپلے6.8 انچ کا ہے۔

آئی ٹی ماہرین کاکہنا ہےکہ   اس کے ڈیزائن کو بناتے ہوئے ایپل کو مد نظر رکھاگیا ہے اور  اس کے علاوہ یہ ٹائیٹینیم سے بنا ہوا ہے۔  اس کے لیے  آئی فون 15 پرومیکس کو بھی مد نظر رکھاگیا ہے اور وزن کم رکھاگیا ہے تاکہ شائقین کو کسی قسم کی گرانی  نہ ہو۔  ایس 24  میں کوالکم ، سنیپ ڈریگن8  جنریشن 3 پروسیسر ہے جو انتہائی تیز رفتار ہے اور فون کی سپیڈ کوبھی سست نہیں ہونے دیتا اوراس کی ورکنگ کوبہتر بناتا ہے۔

ونڈوز رپورٹ کی طرف سے شائع کی گئی تصاویر میں ایس پین سٹائلس کے ساتھ پیچھے والے کیس پر ایک ہی کواڈ کیمرہ سسٹم اور کچھ منفررنگوں کو دکھایا گیا ہے جس میں ایک شاندار پیلا ماڈل بھی شامل ہے۔

Read Previous

غزہ کے آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی

Read Next

پی ایس ایل 9، ڈیوڈ ولی باقاعدہ طور ایونٹ کا حصہ بن گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *