: توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی عمران خان کی درخواست مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 21 اکتوبر 2022 کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے سابق چئیرمین تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ 13 ستمبر کو عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 21 اکتوبر 2022 کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپیل واپس لے کر لاہور ہائیکورٹ میں کیس چلانا چاہتے ہیں۔