Trending Now

نواز ، شہباز ، بلاول اور زرداری کو اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا ، جاوید ہاشمی

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے  کہ نوازشریف، شہبازشریف، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ غریب آدمی کا برا حال ہے، غریبوں کے پاس روٹی اور بچوں کو پڑھانے کے لئے پیسے نہیں۔

جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف طویل جنگ لڑی، جب کسی کو ایکسٹینشن دیں گے تو ان کی طاقت ختم ہو جاتی ہے، نوازشریف اپنی حیثیت میں کمپرو مائز کر لیتے ہیں، نوازشریف کے کمپرومائز کی سزا پھر پوری قوم بھگتتی ہے۔

Read Previous

ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری

Read Next

پنجاب: نجی اسکولوں میں 60 فیصد بچوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا لازم قرار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *