Trending Now

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری دیدی

  ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے معیشت کی بحالی کی لیے متعدد پراجیکٹس اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں  کی تعمیر نوں کے لیے پاکستان کو 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق منصوبے پائیدار گروتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اہداف کے حصول کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے  مطابق قرضے کی رقم مقامی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب سےمتاثرہ سکولوں کی تعمیر نو اور زرعی پیداوار کو بہتر بنایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر امپرووڈ ریسورس موبلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن کی  ریفارمز  کے لیے منظور کیے گئے ہیں جبکہ ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کی اضافی رقم سندھ سیکنڈری ایجوکیشن کی بہتری کے لیے منظور کی گئی ہے۔اس کے علاوہ 8 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ خیبر پختونخوا فوڈ سکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

پاکستان کو ملنے والی اس رقم سے  گزشتہ سال کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے اثرات سے نکلنے اور واپس طویل المعیاد ترقی کی راہ پر آنے میں مدد ملے گی۔

Read Previous

تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

Read Next

خاتون جب بھی تقاضا کرے، شوہرحق مہرکی ادائیگی کا پابند ہوگا، ادائیگی میں تاخیر پر سپریم کورٹ کا شوہر کو ایک لاکھ جرمانہ کا حکم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *