Trending Now

سنی دیول نشے میں دھت مصروف سڑک پرنکل آئے، ویڈیو وائرل

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سنی دیول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ مصروف سڑک پر غیر مستحکم انداز میں گھوم رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سنی دیول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ممبئی کی مصروف سڑک پر گھوم رہے ہیں، ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے اداکار نشے کی حالت میں ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی دیول کو غیرمستحکم حالت میں دیکھ کر ایک شخص رکشہ روکتا ہے اور پھر اداکار کو اپنے رکشے میں بیٹھا دیتا ہے۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے تبصرے کیے کہ اداکار نے نشہ کیا ہوا ہے اور وہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہیں، اسی لیے ایسی حالت میں سڑک پر گھوم رہے ہیں۔

بعدازاں، بھارتی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی کہ سنی دیول نشے کی حالت میں نہیں تھے بلکہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم “سفر” کے ایک سین کی شوٹنگ کررہے تھے۔

یاد رہے کہ سنی دیول کئی بار اپنے انٹرویوز کے دوران یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ شراب نہیں پیتے اور نہ ہی اُنہوں نے کبھی کوئی دوسرا نشہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال سنی دیول اور امیشا پٹیل کی سُپر ہٹ فلم “غدر 2″ ریلیز ہوئی تھی جس نے پوری دُنیا سے مجموعی طور پر 1000 کروڑ روپے سے زیادہ  کا بزنس کیا تھا۔

سنی دیول کو فلم کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد متعدد پروجیکٹ آفر ہوئے تھے، اب وہ اپنی نئی فلمیں ‘سفر’، ‘لاہور 1947′ اور ‘باپ’ کی شوٹنگ میں مصروف اور ریلیز کے منتظر ہیں۔

Read Previous

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

Read Next

سونا فی تولہ قیمت دو لاکھ 18 ہزار 100 روپے کا ہو گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *