Trending Now

نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کی تکلیف سے بجات حاصل کرنے کے بعد چھوٹے رن اَپ کے ساتھ بالنگ کا شروع کردی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں نسیم شاہ کا ری ہبلیٹیشن آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے، فاسٹ بولر ڈاکٹر اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ اور فزیو تھراپسٹ کی نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔

نسیم شاہ فی الوقت ہلکی ورزش اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں جبکہ کل سے باقاعدہ بیٹنگ شروع کریں گے۔

فاسٹ بولر ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔ بعدازاں وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کیلئے 2 ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا رہا تھا۔

Read Previous

پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس

Read Next

ایکشن تھرلر فلم ‘انیمل’ میں سیف علی خان کا کردار کیا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *