Trending Now

چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان

 اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا  نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں  نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر )ارشد حسین شاہ سے ملاقات کی۔

نگراں وزیراعلیٰ کے پی نے چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ سکندر سلطان راجا نے الیکشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے الیکشن سے متعلق دیگر امور اور مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Read Previous

ایکشن تھرلر فلم ‘انیمل’ میں سیف علی خان کا کردار کیا؟

Read Next

امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *