پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 64 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
کاروبار روز کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1075 پوائنٹس اضافے سے 64031 پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور اسٹاک مارکیٹ ہر روز نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس پہلی بار 63 ہزار ہوا تھا لیکن کاروبار کا اختتام 462 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 956 پر ہوا۔