Trending Now

ذوالفقار بھٹو پھانسی: صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلیے مقرر ہونیکا امکان

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس جلد سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے۔

ریفرنس آئندہ دو ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے، صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر ہونے پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ بھٹو ریفرنس پر سماعت کرنے والے عدالتی بینچ کی سربراہی کریں گے۔

ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہو چکی ہیں، سابق صدر آصف زرداری نے دو اپریل 2011 کو ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا تھا۔

صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت دو جنوری 2012 کو ہوئی تھی جبکہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 12 نومبر 2012 کو ہوئی تھی۔

Read Previous

جب تک چلنے کے قابل ہوں اس وقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا، گلین میکسویل

Read Next

جیا بچن میڈیا پر برس پڑیں، ویڈیو وائرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *