سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی جلد پی ٹی آئی چھوڑ کر گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے )میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے،سابق وزیراعلی لیاقت جتوئی نے کل دادو میں ہم خیال دوستوں کا اجلاس بلا لیا ہے ، جس میں پارٹی چھوڑنے سے متعلق مشاورت کی جائےگی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ 9دسمبر کو جی ڈی اےکے جلسے میں لیاقت جتوئی باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔