Trending Now

حارث رؤف انضباطی کارروائی اور سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی سے بچ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شو کاز نوٹس کا جواب ملنے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف انضباطی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی نہیں کی جائے گی البتہ سلیکٹرز اور پی سی بی انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں انہیں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں لازمی شرکت کرنا ہوگی۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے باوجود ریڈ بال کھیلنے سے منع کر نے پر ان کے معاہدے کی منسوخی کی کلاز بھی موجود تھی، پی سی بی کوشش کررہا ہے کہ حارث کو کسی ڈپارٹمنٹل ٹیم سے کھیلنے کی اجازت دلادی جائے۔

انہوں نے پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ ڈپارٹمنٹس کےفرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے, حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش کےدوران 21 دن میں پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو پی سی بی نے این او سی دینے سے قبل شو کاز نوٹس جاری کردیا تھا۔

پی سی بی کو شوکاز کا جواب موصول ہوگیا ہے جس میں حارث نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فٹنس اچھی نہیں تھی اس لیے انہوں نے ٹیسٹ میچ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔

پی سی بی نے انہیں مستقبل میں ریڈ بال کھیلنے کی ہدایت کررکھی ہے، وہ بگ بیش کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں لیکن آرام کی غرض سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے انہیں اس لئے اجازت دی ہے کہ وہ کرکٹ کھیلتے رہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل میچ پریکٹس میں رہیں۔

 البتہ جب وہ نیشنل ڈیوٹی پر نہیں ہوں گے انہیں فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔

Read Previous

پی ایس او کا 30 فیصد حصص چینی کمپنی کو فروخت کرنیکا فیصلہ

Read Next

جونئیر ہاکی ورلڈکپ؛ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *