کراچی: روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث بعد تعمیراتی سریےکی قیمت میں کمی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اس وقت مارکیٹ میں لوکل سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ر جب کہ برانڈڈ سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 63 ہزار سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے فی ٹن تک آگئی ہے۔