Trending Now

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

 لاہور: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے آئینی درخواست پی ٹی آئی اور سابق چئیرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے،  درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس دس جون کو قانون اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، الیکشن کمیشن نے بیس دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم پاس کیا، الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے بھی منافی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے، عدالت دس جون 2022ء کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار دے۔

Read Previous

مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

Read Next

ماہرہ خان شادی کے بعد لاٹھی پکڑ کر چلنے لگیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *