Trending Now

لاہور میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 6 ہزر سے زائد ہو گئی

لاہور: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران   لاہور میں 31  جبکہ صوبہ بھر میں  64نئے  ڈینگی کے تصدیق شدہ کیس رپورٹ کیے گئے ۔  اب تک لاہور میں  ڈینگی کے 6719 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکےہیں۔

 محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ  اب تک جاری ہے۔پنجاب کے  دارالحکومت لاہور شہر میں گزشتہ روز ڈینگی سے متاثرہ 31 نئے مریض سامنے آئےہیں جس کے بعد لاہور  شہر  میں ڈینگی کے 6719 کنفرم کیسز کی تعداد 6719 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 14 ہزار 649 تصدیق شدہ مریض رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں 48 مریض زیر علاج ہیں جبکہ لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 26 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Read Previous

طیارے سے بھی زیادہ تیز ترین ٹرین جس کی اسپیڈ دنگ کر دے گی

Read Next

بلڈ ٹیسٹ سے جانیں انسانی جسم کا کون سا عضو تیزی سے بوڑھا ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *