Trending Now

موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد

وسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد،چھٹیوں کے دوران سکول میں پیپرز لینے کی بھی اجازت نہیں ہوگی،دوران تعطیلات اساتذہ کو بھی سکول آنے کا پابند نہیں کیا جاسکے گا،احکامات کیخلاف ورزی پر موقع پر بھاری جرمانہ یا سکول رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔
موسم سرما کی چھٹیوں میں پرائیوٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی عائد،چھٹیوں کے دوران سکول میں پیپرز لینے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔دوران تعطیلات اساتذہ کو بھی سکول آنے کا پابند نہیں کیا جاسکے گا۔چھٹیوں کے دوران تعلیمی ادار کھولنے پر بھاری جرمانہ یا سکول رجسٹریشن موقع پر منسوخ کردی جائے گی۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انسپکشن کیلئے ابھی سے ٹیمیں تشکیل دے دی۔پانچ تحصیلوں کی مانیٹرنگ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے ذریعے کیجائے گی۔چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ یا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے سکولوں کو احکامات جاری کردیئے۔سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا۔

Read Previous

بلڈ ٹیسٹ سے جانیں انسانی جسم کا کون سا عضو تیزی سے بوڑھا ہوتا ہے

Read Next

افغان وزیر پاسپورٹ معاملہ :پاکستان پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کرے گا، دفتر خارجہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *