کراچی: اردن کی شہزادی 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اردن کی شہزادی ثروت الحسن ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔
کراچی ایئرپورٹ پر سندھ کے نگراں وزیر ثقافت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے شہزادی ثروت الحسن کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادی ثروت الحسن اپنے قیام کے دوران گورنر و وزیراعلیٰ سندھ اور اعلی شخصیات سے ملاقات کریں گی۔