اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو عدالت سے پھانسی کے معاملے پر صدارتی ریفرنس سماعت کیلیے مقرر، نو رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے کیس میں صدراتی ریفرنس آئندہ ہفتے 12 دسمبر بروز منگل سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ صدارتی ریفرنس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی نو رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ میں شامل ہیں۔