Trending Now

اسپاٹی فائے کا دنیا بھر سے 1500 ملازمین نکالنے کا اعلان

کیلیفورنیا: میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی “اسپاٹی فائے” نے دنیا بھر سے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق “اسپاٹی فائے” کمپنی نے اعلان کیا کہ ملازمت سے نکالنے جانے والے افراد 5 مہینے تک اپنی تنخواہیں اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نے ملازمین کو لکھے خط میں کہا کہ کمپنی نے دنیا بھر سے اپنے 17 فیصد اسٹاف کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملازمین کو نکالنے کا آغاز فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں کمپنی سے 600 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جبکہ ایک ہزار 500 ملازمین کو پورے سال میں فارغ کیا جائے گا۔

کمپنی کے سی ای او نے ملازمین کے کام کی تعریف کی اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ ملازمین کو کمپنی سے فارغ کرنا پڑ رہا تھا تاہم ملازمین کو 5 ماہ تک تنخواہ اور دیگر تمام مراعات دی جائیں گی۔

انہوں ںے کہا کہ مالی اخراجات بڑھ جانے کی وجہ سے ملازمین کو فارغ کرنا پڑ رہا ہے۔

Read Previous

مصنوعی ذہانت کے عالمی مقابلے میں سعودی عرب کے طلبہ کی 11 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن

Read Next

انسان جیسے دانت رکھنے والی عجیب و غریب مچھلی تالاب سے برآمد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *