Trending Now

وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز، کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان سے معذرت

کینبرا: وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے معذرت کرلی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز کے معاملے پر پاکستان سے معذرت کی ہے، اس حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ میچ گرافکس کے ڈیٹا میں پہلے سے یہ لفظ موجود ہونے پر غلطی ہوئی، احساس ہوتے ہی اس کی درستگی بھی کردی گئی، بہرحال نشر ہونے پر افسوس ہے۔

یاد رہے کہ پہلے روز کے کھیل میں دوران بیٹنگ گرافکس میں پاکستان کیلیے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال ہوگیا جس پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔

Read Previous

دن میں مختصر نیند لینا ضروری کیوں؟

Read Next

امریکی لائبریری کو 45 سال بعد وِنائل ریکارڈ لوٹا دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *