پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، 100انڈیکس 65ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 453پوائنٹس کااضافہ ہوا، کاروبارکے دوران انڈیکس65ہزار100زائد پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 718 پر بند ہواتھا، 100 انڈیکس کی گزشتہ روز بلند ترین سطح 64 ہزار 958 رہی۔
گزشتہ روز بازار میں ایک ارب 31 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد رہی۔