Trending Now

’’آسٹریلوی کنڈیشنز میں شاہین خطرناک بالر قرار‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں ’’خطرناک بالر‘‘ قرار دیدیا۔

ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی میں دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں شاہین کو بالنگ کرنے کا مزہ آئے گا، وہ کسی بھی بیٹر کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، خوش قسمت ہوں کہ آسٹریلیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کرکٹ کھیلی۔

ہا کہ آسٹریلیا اپنی کنڈیشنز میں بہت خطرناک ٹیم ہے تاہم ان کنڈیشنز میں شاہین آفریدی پاکستان کیلئے اہم ہتھیار ہوں گے۔

سابق کپتان نے شین وارن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار کرکٹر اور فائٹر تھے، ان سے متعدد بار بالنگ ٹپس لیں۔

Read Previous

زرمبادلہ ذخائر 13.6 ارب ڈالر تک بڑھانے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

Read Next

فلسطین کے بچوں کو “کھانے کی اشیاء والے کھلونے” دینے پر اُشنا شاہ بھڑک اُٹھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *