اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے شریک ملزمان کے اشتہار جاری کر دیے۔
احتساب عدالت کی جانب سے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے شریک ملزمان مرزا شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کر دیے گئے۔
ملزم ضیاء المصطفیٰ سمیت دیگر مفرور ملزمان کے اشتہار بھی جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے شریک مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی گزشتہ روز شروع کی گئی۔