پٹیالا: بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما، سابق کرکٹر اور شوبز شخصیت نوجوت سنگھ سدھو کے بیٹے کرن سدھو نے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ کے بیٹے کرن سدھو نے پٹیالا میں عنایت رندھاوا سے شادی کی جس کی تصاویر سابق کرکٹر نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر پوسٹ کیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن سدھو نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن کے لیے آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا جبکہ اُن کی دلہنیا عنایت رندھاوا گلابی رنگ کے عروسی لباس میں دلکش لگ رہی تھیں۔
ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں نوجوت سنگھ سدھو اور اُن کی بہو عنایت کی پوری فیملی ساتھ نظر آئی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوت سنگھ سدھو اور اُن کے بیٹے کو شادی کے لیے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے رواں سال جون میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے اپنی بہو عنایت کو متعارف کروایا تھا۔