لاہور : آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین اور عون چودھری نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف ست ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی ۔آئندہ انتخابات کے حوالے سے دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔
جہانگیر ترین کی جانب سے پنجاب اور لاہور سمیت قومی اسمبلی کی 15 سے زائد اور پنجاب کی 25 سے زائد سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کر دی گئی
شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد اور کور کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔