کیلیفورنیا: سٹیو جابز کا1976 کا 4 ڈالر کا چیک 36 ہزار ڈالر میں نیلام ہوگیا ہے۔ ایپل کو فائونڈر سٹیو جابز کا 1976 کا لکھا ہوا چیک نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔
یہ چیک چار ڈالر کا تھا جو 36ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔ دی گارڈین کے مطابق سٹیو جابز کا ایک اور چیک مارچ میں 37,564 ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔ایپل کے شریک بانی سٹیو جابز نے 1976 میں الیکٹرانکس ریٹیلر ریڈیو شیک کو لکھاتھا ۔دی گارڈین کے مطابق، لاس آلٹوس، کیلیفورنیا میں ویلز فارگو بینک کی برانچ میں “ایپل کمپیوٹر کمپنی” کے اکاؤنٹ پر لکھا تھا۔
گذشتہ برس 1976میں ہی جابز کے ہاتھ کا لکھا ہوا 9.18 ڈالر کا چیک55 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا تھا اس کے علاوہ ایلمرالیکٹرانکس کو 13.86 ڈالر کا چیک 37 ہزار پانچ سو64 ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔1973 میں سٹیو جابز کے دستخط شدہ کاغذ 2018 میں 174,757 ڈالر میں فروخت ہوئے تھے