جدہ: ریڈ سی انٹرنیشنل فیسٹیول میں ڈائریکٹر ضرار خان کی پاکستانی فلم ’اِن فلیمز‘ نے ’بیسٹ فیچر فلم‘ کا ایوارڈ جیت لیا۔
تیسرے سالانہ دس روزہ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا جہاں پوری دنیا کی نامور شوبز شخصیات موجود تھیں۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں ضرار خان نے انعام جیتنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ کاش وہ فیسٹیول میں موجود ہوتے۔
ایونٹ میں ہالی وڈ کے سپر اسٹارز جونی ڈیپ، ول اسمتھ، شیرون اسٹون، مشیل ولیمز، فیریڈا پنٹو اور دیگر بھی موجود تھے۔
پاکستان کی طرف سے ہمایوں سعید، ماہرہ خان اور احد رضا میر نے فیسٹیول کو رونق بخشی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایونٹ کی تفصیلات شیئر کی۔