پی این این :راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں پر اختلافات کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف نے حتمی فیصلہ سنادیا۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق این اے 57 سے قومی اسمبلی کی نشست پر بیرسٹر دانیال،این اے 56 سے حنیف عباسی، این اے 55 سے ملک ابرار کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے راجہ حنیف، سجاد خان، شیخ ارسلان، ضیاء اللہ شاہ، اسامہ چوہدری اور ملک افتخار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیاگیا ۔پارلیمانی بورڈ کی تجاویز کی روشنی میں حتمی فیصلہ نواز شریف نے کیا۔