Trending Now

حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم-2، ایم-1 ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

پنجاب میں بڑھتی ہوئی دھند کی وجہ سے ایم-1، ایم-2، ایم-3 کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 1 رشکئی سے پشاور تک شدید دھند کی وجہ سے بند کی گئی تھی۔ دھند میں کمی کے بعد اسلام آباد تا پشاور ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ موٹروے ایم 4 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر، موٹروے ایم 5 رحیم یار خان سے روہڑی تک بھی کھول دی گئی ہے۔ حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم ٹو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا پانچواں نمبر ہے۔

Read Previous

15 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی مجموعی شرح 42.68 فیصد ہوگئی

Read Next

کرک ، پلاسٹک تھیلے میں بھری گیس کے دھماکے سے آگ لگ گئی ، بچوں سمیت 10 افراد زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *