Trending Now

کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر نیشنل ٹی 20کپ جیت لیا

ویب ڈیسک:نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میں کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ایبٹ آباد کے کپتان یاسر شاہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔
کراچی وائٹس کے اوپنر خرم منظور 53، عمیر یوسف 36 اور دانش عزیز 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایبٹ آباد کے شہاب خان نے 4، عادل ناز اور فیاض خان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں ایبٹ آباد کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے۔ سجاد علی 1 اور فخر زمان 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
ایبٹ کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔
اعتزاز حبیب نے 26 گیندوں پر 43 رنز کی مزاحمتی اننگ کھیلی جبکہ فیاض خان نے 9 گیندوں پر جارحانہ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی وائٹس کی طرف سے شاہنواز دھانی نے 3، انور علی، آفتاب ابراہیم اور دانش عزیز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Read Previous

غزہ پرسلامتی کونسل کےرکن ممالک کی رائےتقسیم، انتونیوگوتریس

Read Next

مذاکرات کے بغیر کوئی یرغمالی رہا نہیں ہوگا،ابوعبیدہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *