Trending Now

خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت

ٹی آئی

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ایڈوکیٹ نے کے پی پولیس پر اغوا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔

نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے کنونشن کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ نگراں حکومت کی جانب سے لگائے گئے آئی جی کی وجہ سے پورے صوبے میں زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے ، آئی جی، تھانیدار ،ڈی پی او عوام کے حقوق کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس بدمعاش بنی ہوئی ہے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، ضلع دیر میں میرے خلاف کوئی مقدمہ نہیں تھا۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ کوہاٹ جانا میرے لیے مصیبت بنا پشاور سے کوہاٹ جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی، میرے چار ساتھیوں کو پکڑ کر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا۔

Read Previous

چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری

Read Next

کسٹم حکام خود گاڑیاں اسمگل کراکر پھر خود پکڑوا دیتے ہیں، چیف جسٹس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *