Trending Now

سونا 200 روپے سستا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار ، 400 ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی ، جبکہ  171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالرز کم ہو کر 2018 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو دن پہلے بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Previous

حماس ہتھیار ڈال دے تو غزہ جنگ کل ختم ہو سکتی ہے،امریکہ

Read Next

لاہور: گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *