Trending Now

گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ، صارفین کو بچت کی طرف جانا ہو گا ، چیئرمین اوگرا

چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے گیس ٹیرف بڑھانے کے معاملے کی سماعت کی ، سوئی ناردرن نے گیس نرخوں میں دوبارہ 131 فیصد اضافہ مانگ لیا، چیئرمین اوگرا نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا مؤقف سن لیا ہے، اگلی سماعت پشاور میں ہو گی جس کے بعد سفارشات حکومت کو بھجوا دیں گے۔مسرور خان نے مزید کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کا حتمی اعلان حکومت کرتی ہے، لیکن ہمارے نزدیک صارفین کا مفاد اولین ترجیح ہے۔ گیس دنیا بھر میں مہنگی ہے، یہاں بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، صارفین کو اب گیس کی بچت کی طرف جانا ہو گا، میں نے بھی اپنے گھر کا گیس بل بچت سے کنٹرول کیا ہے۔

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ ہمارے پاس ذخائر کم پڑ گئے ہیں، باہر سے مہنگی گیس منگوانی پڑتی ہے، درآمد کردہ آر ایل این جی کئی گنا مہنگی ہے جس کا بوجھ صارف پر پڑتا ہے۔

Read Previous

لاہور: گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف

Read Next

“بھارت کو شکست دینے کا عزم”، یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم “نایاب” کا ٹریلر جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *