پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید شہزاد شاہ جیلانی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قافلے میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سید شہزاد شاہ نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
اس موقع پر سید شہزاد شاہ نے کہا ہے کہ وہ خیر پور میں پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے۔
خیال رہے کہ سید شہزاد شاہ سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی کے بیٹے اور سابق رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ جیلانی کے بھتیجے ہیں۔