Trending Now

حکومت کرکٹ کی بہتری کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی، نگران وزیراعظم

 اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ملاقات کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور سے آگاہ کیا۔

ذکا اشرف نے وزیراعظم کو کرکٹ کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، پاکستان سپر لیگ اور چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی اور قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس سے بھی آگاہ کیا گیا۔

دونوں شخصیات کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن پر بھی مشاورت ہوئی۔ نگران وزیراعظم نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے ذکا اشرف کو مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کرکٹ ڈپلومیسی سے سفارتی تعلقات میں بہتری لائی جا سکتی ہے، حکومت پی ایس ایل کے شاندار انعقاد کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

Read Previous

حنا بیات نے اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ مہم کو بکواس قرار دے دیا، عوام سیخ پا

Read Next

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی نے مسلمان بزرگ کو کچل دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *