Trending Now

ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل حفیظ اور کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او آمنے سامنے آگئے

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر و بیٹنگ کوچ محمد حفیظ کے کینبرا پچ کے حوالے سے بیان پر کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے بھی میدان میں آگئے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد حفیظ نے کینبرا میں کھیلے گئے پریکٹس میچ کی پچ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کی کسی بھی ٹیم کو ملنے والی یہ سست ترین پچ قرار دیا تھا۔

محمد حفیظ نے پرتھ میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کینبرا میں چار روزہ میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی کیونکہ وہ پچ بہت سلو تھی جس پر ابتک ہم آسٹریلیا میں کھیلے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ان کی حکمت عملی ہو تاہم وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

جواب میں کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے حفیظ کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر الیون کیخلاف میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیا تھا، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کھیل کے آخری دن سے پہلے موسمی خرابی کی وجہ سے کھیل مکمل نہیں ہوسکا۔

Read Previous

دھوکا دہی کیس؛ اداکارہ زرین خان کی عبوری ضمانت منظور

Read Next

حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جا رہی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *