سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میں جس پارٹی کا بھی انتخاب کرتا ہوں کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حالیہ بیان سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو غلط فہمی ہے کہ وزیراعظم ان کے پلڑے میں ہوگا۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی شہری کو سیاسی جماعت کے عہدوں سے محروم تو کیا جا سکتا ہے لیکن اُس کو پارٹی میں رہنے سے نہیں روکا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے مجھے آزاد کر دیا ہے تو عنقریب اپنا لائحہ عمل اختیار کروں گا۔ میں جس پارٹی کا بھی انتخاب کرتا ہوں کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران آصف زرداری نے کہا تھا کہ لطیف کھوسہ پیپلز پارٹی میں نہیں ہیں۔