لاہور ہائیکورٹ نے کم عمری میں ڈرائیونگ کے جرم میں گرفتار بچوں کو تھانے سے ہی چھوڑنے اور ان کا مجرمانہ ریکارڈ نہ بنانے کا حکم دیا ہے۔
ہائیکورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور ایس پی سی آر او عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار نے کہا کہ بچوں کو جیل میں نہ رکھا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔