حکومت مہینے کے ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتی ہے، 16 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
موقر قومی اخبار اور میڈیا پر زیرگردش خبروں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر 13 روپے کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 15 روپے کمی کی جا سکتی ہے۔اوگرا کی جانب سے حکومت کو سمری بھیجی جائے گی جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہو گا۔
یاد رہے کہ یکم دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی جبکہ ڈیزل سستا کیا گیا تھا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔