پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں پلاٹینم کیٹیگری کےکھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں ملکی و غیرملکی کئی نامور کرکٹرز شامل ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری فہرست میں 44 پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان کے مایہ ناز بیٹر فخر زمان بھی اس فہرست میں شامل ہیں، ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، آندرےفلیچراور کارلوس بریتھویٹ کا نام بھی فہرست میں موجود ہے۔
سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز، بھانوکا راجاپکسا، داسن شناکا آسٹریلیا کے ایشٹن ایگر اور بین ڈکٹ جنوبی افریقا کے عمران طاہر اور رسی ون ڈر ڈسن بھی فہرست میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نور احمد،ریس ٹاپلی ایون لوئس،جیمز نیشم،،مجیب الرحمن ڈیوڈ ویلی،ڈیوڈملان، پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کا پلیئرز ڈرافٹ کل لاہور میں ہوگا۔