اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن کل 13دسمبرکو منایا جائیگا۔
عالمی سطح پر ہاتھ دھونے کا دن منانے کا مقصد عوام میں گندگی سے جنم لینے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے ۔
اس سلسلہ میں ملک بھر میں مختلف این جی اوز کے زیراہتمام آگاہی واکس اورسیمینارز کا انعقادکیا جائے گا اس روز الیکٹرانک میڈیاپروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کرینگے۔