Trending Now

’ڈنکی‘ کی کامیابی کیلئے شاہ رخ خان ’وشنو دیوی‘ کے مندر پہنچ گئے

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی نئی کامیڈی فلم ’ڈنکی‘ کی کامیابی کیلئے ممبئی کے مشہور ’وشنو دیوی‘ مندر پہنچ گئے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنے منیجر اور ٹیم کے ساتھ مندر میں موجود ہیں اور انہوں نے مکمل طور پر سیاہ لباس پہنا ہوا تھا۔

’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

م میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔

فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔

Read Previous

جونیئرہاکی ورلڈ کپ؛ کوارٹر فائنل میں اسپین نے پاکستان کو شکست دے دی

Read Next

ایک خاتون کی عجیب داستان جو تدفین کے بعد قبر سے نکل کر زندہ ہوگئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *