Trending Now

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود

لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی، آج بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ 430 اے کیو آئی شملہ پہاڑی میں ریکارڈ کیا گیا۔

شاہراہ قائداعظم پر اے کیو آئی 396 ریکارڈ کیا گیا، ڈی ایچ اے، جوہر ٹاؤن بھی شہر کے آلودہ علاقوں میں شامل ہیں۔

لاہور میں صبح کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہا جبکہ سردی کی شدت برقرار ہے، اگلے چوبیس گھنٹو میں موسم مزید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔

لاہورکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہے گا۔

Read Previous

افغان شہریوں کے ووٹ اندراج پر الیکشن کمیشن تحقیقات کرے، مولانا فضل الرحمان

Read Next

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *